عمران خان نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

عمران خان نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے انسداد دہشت گری عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج جواد عباس نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے باہر احتجاج سے متعلق کیس کی آج سماعت کی اور عمران خان کی عدم پیشی پر ان کی ضمانت خارج کر دی۔ 
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمانت مسترد ہونے کے بعد سابق حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس پر آج ہی سماعت متوقع ہے۔ 

مصنف کے بارے میں