شاہد خاقان عباسی کی عمران خان کو فوری جیل میں ڈالنے کی مخالفت

شاہد خاقان عباسی کی عمران خان کو فوری جیل میں ڈالنے کی مخالفت

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو فوری جیل میں ڈالنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کیا جائے اور اگر عمران خان نے کچھ کیا ہے تو سزا دیں۔ 
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان نے کچھ کیا ہے تو میں کسی کو جیل میں ڈالنے کے حق میں نہیں، آپ نے جو الزام عائد کرنے ہیں وہ کریں اور روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کرتے ہوئے اس معاملے کو مکمل کیا جائے اور اگر عمران خان نے کچھ کیا ہے تو پھر انہیں سزا دیں۔ 
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بہت سے غلط کام کئے ہیں اور وہ خود اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہیں، عمران خان نے خود باتیں کی ہیں جس کی کوئی حد نہیں، میں سنی سنائی باتوں کا نہیں ان کے اعتراف کا ذکر کر رہا ہوں، عمران خان خود اعتراف کرتے تھے کہ میں نے فلاں کو جیل میں ڈالا، فلاں کو پکڑا۔ 
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کس نے مقدمات قائم کرنے کا اختیار دیا تھا؟ اصولی بات ہے کہ کسی بھی سیاستدان کو جیل میں ڈالنے کا اختیار آپ کے پاس نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ اختیار انتقال میں تبدیل ہو جاتا ہے، 50سال میں 73 کے آئین کے تحت جونیجو کے علاوہ تمام وزرائے اعظم جیل گئے۔
اس موقع پر انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارٹی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف آئی تھیں، مجھے اسلام آباد کنونشن میں شمولیت کی دعوت نہیں دی گئی تھی، یہ کونشن اسلام آباد کا تھا اور میں راولپنڈی ڈویژن کا ہوں، 19 فروری کو مریم نواز راولپنڈی ڈویژن میں آئیں گی تو میں وہاں جاؤں گا۔ 

مصنف کے بارے میں