ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، ریلی روسو، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، خوشدل شاہ، عقیل حسین، اسامہ میر، ثمین گل، عباس آفریدی اور احسان اللہ شامل ہیں۔ 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، مارٹن گپٹل، عمر اکمل، محمد حفیظ، افتخار احمد، محمد نواز، عبدالبنگلزئی، نسیم شاہ، محمد حسنین ارو نووان تھوسارا شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں