یمن میں القاعدہ کا اہم کمانڈر امریکی فضائی حملے میں ہلاک

یمن میں القاعدہ کا اہم کمانڈر امریکی فضائی حملے میں ہلاک

یمن میں القاعدہ کا اہم کمانڈر امریکی فضائی حملے میں ہلاک ۔امریکی محکمہ دفاع پنٹا گان کا دعویٰ۔القاعدہ کمانڈر عبدالغنی الرصاص کو ڈرون حملے میں ہلاک کیا۔

عرب ایجنسی کے مطابق امریکی افواج نے گزشتہ اتوار یمن کے علاقے البیضا ء میں ڈرون حملہ کر کے القاعدہ کے اہم کمانڈر عبدالغنی کو ہلاک کر دیا ہے ۔امریکی وزارت دفاع کے ترجمان پیٹر کوک نے ایک بیان میں کہا کہ یمن کے البیضاء کے علاقے میں فضائی حملے میں مارےجانے والے القاعدہ کمانڈر عبدالغنی الرصاص تنظیم کے اہم ترین رہ نماؤں میں شمار ہوتے تھے۔ الرصاص کی ہلاکت سے القاعدہ اپنے ایک اہم ترین جنگجو کمانڈر سے محروم ہوگئی ہے۔