گوشت کے شوقین افراد کے لئے انتہائی تشویشناک خبر

گوشت کے شوقین افراد کے لئے انتہائی تشویشناک خبر

 اگر آپ ہفتے میں ہر روز گوشت کھاتے ہیں تو  آپ انتڑیوں کی بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں چھ بار سے زائد سرخ گوشت (بکرے اور گائے )کھاتے ہیں تو ان میں diverticulitisکی بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ موجود ہوتا ہے۔ اس بیماری میں انسان کو پیٹ میں درد ہونے کے ساتھ بخار اور ابکائیاں آنے لگتی ہیں۔ اس بیماری میں انتڑیاں سوزش کا شکار ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے پیٹ میں تکلیف رہنے لگتی ہے۔

’اگر آپ کو نزلہ ،ٹھنڈ ،جوڑوں میں درد ہے تو یہ چیز استعمال کریں ‘ نام جان کر آپ کے منہ میں بھی پانی آجائے گا
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ سرخ گوشت کے علاوہ انتڑیوں کی یہ بیماری سگریٹ نوشی، کم فائبروالی غذائیں، ورزش سے دوری اور موٹاپے کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔ تحقیق میں 46500افراد جن کی عمریں 40اور75کے درمیان تھیں کا 26سال تک مطالعہ کیاگیااور اس بیماری کی وجوہات جاننے کی کوشش کی گئیں۔ان افراد سے ہر چار سال بعد پوچھا گیا کہ وہ کتنا سرخ گوشت اور پولٹری کا استعمال کرتے رہے ہیں۔انہیں 9آپشنز دئیے گئے جس میں ’بالکل نہیں‘سے لے کر ’مہینے میں ایک بار‘اور دن میں ’چھ بار سے زائد‘ کا پیمانہ تھا۔26سالہ تحقیق میں 764افرادdiverticulitisکی بیماری کا شکار ہوئے۔تحقیق کاروں نے دیکھا کہ جو لوگ ہفتے میں چھ بار سرخ گوشت کھاتے تھے ان میں یہ بیماری ہونے کا امکان 58فیصد زیادہ تھا۔

پاکستان میں باآسانی دستیاب وہ ایک چیز جسے کھا کر مرد با آسانی بانجھ پن سے بچ سکتے ہیں