جیکی شروف پر ماضی کی معروف اداکارہ نے زیادتی کا الزام لگا دیا

جیکی شروف پر ماضی کی معروف اداکارہ نے زیادتی کا الزام لگا دیا

معروف بالی ووڈ اداکارجیکی شروف نے جس اداکار ہ کوزیادتی کانشانہ بنایاانہوں نے کبھی جیکی شروف کے ساتھ فلم میں کام نہیں کیاجس کی وجہ ان کے ساتھ بچپن میں پیش آنے والاافسوسناک واقعہ بتایاجاتاہے۔

اداکارہ تبوکی بڑی بہن فرخ نازبھی 80اور90کی دہائیوں میں صف اول کی اداکارہ شمارہوتی تھیں تبوکوبچپن سے ہی فلموں میں آنے کاشوق تھااوراسی وجہ سے وہ اکثراپنی بڑی بہن کیساتھ فلموں کی شوٹنگ پرچلی جاتی تھیں ۔

1985میں بھی وہ اپنی بہن کے ہمراہ ایک فلم کی شوٹنگ دیکھنے کیلئے موریشس گئیں جہاں جیکی شروف اورفرح نازفلم میں کام کررہے تھے ۔

فلم کی شوٹنگ کے دوران فرح ناز نے الزام عائدکیاکہ جیکی شروف نے ان کی چھوٹی بہن تبوکوجنسی طورپرہراساں کیاہے۔

یہ الزام سامنے آنے کے بعدجیکی شروف بھی پراسرارطورپرغائب ہوگئے جبکہ فرخ ناز کی طرف سے بھی اس معاملے کوزیادہ نہیں اٹھایاگیا اورنہ ہی پولیس میں اس قسم کی کوئی رپورٹ درج کرائی گئی۔

فلمی حلقوں کاکہناہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیاتواس وقت تبوکی عمر14سال تھی اوراسی واقعہ کی وجہ سے تبونے کبھی جیکی شروف کے ہمراہ کسی فلم میں کام نہیں کیا۔

یہ واقعہ پیش آنے کے بعدلیجنڈری اداکاردیوآنندنے اسی سال ’’ہم نوجوان ‘‘کے نام سے فلم بنائی اس فلم میں دیوآنندتبوکوکاسٹ کرناچاہتے تھے لیکن ان کی ماں کومنانے میں بڑی مشکلات کاسامناکرناپڑااس فلم میں ایک سین تبوکیساتھ جنسی زیادتی کابھی شامل کیاگیاجس کوتبونے 14سال کی عمرمیں بڑی جانداری سے نبھایااوراسے خوب سراہاگیا۔