پاکستان نے آسڑیلیا کو 220رنز تک محدود کر دیا

پاکستان نے آسڑیلیا کو 220رنز تک محدود کر دیا

ملبرن: آسٹریلیا میں جاری ون ڈے سیریز پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو220رنز پر آوٹ کر دیا،پاکستانی ٹیم نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسڑیلیا کی طاقتور بیٹنگ کو تہس نہس کر دیا۔ عامر نے 47دے کر تین وکٹیں حاصل کی ہیں، جنید خان نے 40رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں،اسطرح عماد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا کی طرف سے اسٹیون سمتھ نے سب سے زیادہ 60رنز اسکور کیے،باقی کوئی کھلاڑی قابل ذکر اسکور نہیں کر سکا۔