دونوں شریف پھر اکھٹے ہونگے،اہم معاملات پر بات چیت متوقع

دونوں شریف پھر اکھٹے ہونگے،اہم معاملات پر بات چیت متوقع

ڈیووس:پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف اور سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک بار پھر اکھٹے نظر آئیں گئے لیکن اس دفعہ یہ متوقع ملاقات پاکستان میں نہین ہو رہی بلکہ سوئزلینڈ میں ہوگی۔پاکستان کے سابق آرمی چیف کوبین الاقومی فورم پر مدعو کیا گیا ہے۔ سوئزلینڈ کے شہر ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس ہو رہا ہے،جہان دنیا بھر سے ملکوں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔
ورلڈ اکنامک فورم کے اس اجلاس دنیا کے بہترین تھنک ٹینک بھی شرکت کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف سولہ جنوری کو اور سابق آرمی چیف کو سترہ جنوری کو اجلاس میں شرکت کے لیے سوئزلینڈ پہنچیں گئے۔ جنرل راحیل جنوبی ایشیا میں سیکورٹی معاملات،پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں متوقع تبدیلوں پر بات کریں گئے