بھارت میں بے روزگاروں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے، اقوام متحدہ

بھارت میں بے روزگاروں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2017 میں بھارت میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوسکتاہے۔اقوام متحدہ کے محنت کشوں سے متعلق ذیلی ادارے آئی ایل او نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ 2017اور 2018کے درمیانی عرصے میں بھارت میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روزگار کی ضرورتوں کی بنا پر اقتصادی ترقی کی رفتار کم ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے 2017 میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگا اور سماجی عدم مساوات کی صورتحال بھی خراب ہوگی ۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال اور آئندہ سال بھارت میں روزگار کے مواقع کی فراہمی کی رفتار تیزنہیں بلکہ سست ہوگی ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں 2016 میں 1 کروڑ 77 لاکھ افراد بے روزگار تھے اور رواں برس یہ تعداد 1 کروڑ 78لاکھ ہوجائے گی اور 2018 میں یہ تعداد 1ایک کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ جائے گی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں بے روزگاری کی شرح 3.4فیصد بنی رہے گی ۔