موسیقی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ،ماہرین نے ثابت کر دیا

موسیقی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ،ماہرین نے ثابت کر دیا

لندن:عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکی سماعت درست اور زیادہ عرصہ تک کام کرتی رہے تو موسیقی کو ایک گھنٹے سے زیادہ نہیں سنا جا سکتا۔ عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس وقت دنیا میں ایک ارب دس کڑوڑ افراد جن میں زیادہ تر نو عمر بچے شامل ہیں یہ لوگ بلند آواز میں موسیقی سن کر اپنی سماعت کو مستقل بنیادوں پر خراب کر رہے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق بارہ سے پنتیس سال کے چار کروڑ تیس لاکھ افراد ایسے ہیں جو سننے کی طاقت سے محرم ہو چکے ہیں۔یہ تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس چالیس فیصد افراد ایسے ہیں جو شراب خانوں اور کلبوں میں چلنے والی موسیقی سے متاثر ہوتے ہیں
عالمی ادارہ صحت اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ کہ اس سلسلے میں اگاہی پھیلائی جائے تاکہ لوگ اپنی قوت سماعت بچا سکیں