چین کے جدید ہتھیاروں سے لیس 2 بحری جہاز گوادرپورٹ پہنچ گئے

گوادر: پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے مشترکہ نگرانی کے لئے چین نے جدید ہتھیاروں سے لیس 2 بحری جہاز پاک بحریہ کے حوالے کردیئےہیں۔

 چین کے جدید ہتھیاروں سے لیس 2 بحری جہاز گوادرپورٹ پہنچ گئے

گوادر: پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے مشترکہ نگرانی کے لئے چین نے جدید ہتھیاروں سے لیس 2 بحری جہاز پاک بحریہ کے حوالے کردیئےہیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے سمندری راستے کی حفاظت کیلئے چین نے دو بحری جہاز پاکستان نیوی کے حوالے کردیے۔ اس سلسلے میں گوادر میں  تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان فلیٹ کے کمانڈروائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی ، پاکستان میری ٹائمز سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ریئر ایڈمرل جمیل اختر، کمانڈر ویسٹ کموڈور محمد وارثی سمیت نیوی کے اعلیٰ اور سول حکام بھی شریک ہوئے۔

بحری جہازوں پر گوادر پہنچنے والے چینی حکام کی جانب سے دیئے گئے دونوں بحری جہازوں کو پاکستان فلیٹ کے کمانڈروائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے وصول کیا۔ چین میں تیار کئے گئے جدید ہتھیاروں سے لیس بحری جہازوں کے نام 2 قریبی دریاؤں ہنگول اوربسول سے منسوب کئے گئے ہیں۔

وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی بحری جہاز پاکستان نیوی کے دستے کا حصہ ہوں گے جو گوادر کی بندرگاہ اورچین پاکستان اقتصادی راہداری کے سمندری روٹ کی نگرانی پرمامور کئے جائیں گے۔

چین کی حکومت پاک بحریہ کو مزید 2 بحری جہازدشت اورژوب فراہم کرے گی، بحری جہازوں کی تیاری کا کام چین میں جاری ہے جو جلد مکمل ہوجائے گا۔