مارچ2017میں سوشل میڈیا کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

مارچ2017میں سوشل میڈیا کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

لاہور(خصوصی رپورٹ): سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ،’’ سوشل میڈیا کانفرنس ‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا،ٹیزر سنسنی اور  تلخ جملوں سے بھرپور ہے۔ سال 2016میں سوشل میڈیا کانفرنس پنجاب یونیورسٹی میں منعقد کرائی گئی، جس میں ملک بھر سے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس نے شرکت کی۔ تاہم رواں سال دوسرے بڑے ایونٹ کیلئے ایوارڈز کا بھی اعلان کیا گیا ہے،اس کانفرنس میں سال کے بہترین سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔  ایوارڈز کیلئے نومی نیشن کا سلسلہ جلد شروع کیا جارہا ہے۔  مارچ کے مہینے میں یہ بڑا ایونٹ لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔ٹیزر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ رضی طاہر نے اپنے پیج ’’وائس آف پاکستان‘‘ پر جاری کیا۔