آپ بھی اس لڑکی کی طرح لوگوں کا دل بہلا کر ماہانہ تین لاکھ کماسکتے ہیں ،مگر کیسے؟

آپ بھی اس لڑکی کی طرح لوگوں کا دل بہلا کر ماہانہ تین لاکھ کماسکتے ہیں ،مگر کیسے؟

بیجنگ :  آج کا دور انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا دور ہے۔ لوگ عموماً اسے خبروں، معلومات اور تفریح کے لئے استعمال کرتے ہیں، لیکن چینی نوجوان اس کا کچھ اور استعمال بھی جانتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لائیو سٹریمنگ کا انوکھا مشغلہ شروع کر رکھا ہے، جو بوریت کے شکار دل جلوں کا دل بہلانے کے علاوہ بہت آسانی کے ساتھ ہزاروں ڈالر کمانے کا زریعہ بھی بن گیا ہے۔
 22 سالہ شینگ لی ہوا ان سینکڑوں چینی لڑکیوں میں سے ایک ہیں جو لائیو سٹریمنگ کے ذریعے ماہانہ ہزاروں ڈالر کمارہی ہیں۔ شینگ روزانہ تقریباً چار گھنٹے کام کرتی ہیں۔ وہ لائیوسٹریمنگ سے اپنے ہزاروں انٹرنیٹ فالوورز کو گانے سناتی ہیں اور ان کے ساتھ بات چیت کرتی ہیں۔ اس کام سے وہ ہر ماہ تقریباً 3ہزار ڈالر (تقریباً 3لاکھ پاکستانی روپے) کمالیتی ہیں۔اکثر نوجوان اپنے گھر سے ہی لائیو سٹریمنگ کرتے ہیں، جبکہ کچھ باہر گھوم پھر کر یہ کام کرتے ہیں اور اپنے فالورز کو سیرو سیاحت کا مزہ بھی کرواتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں