پیپلز پارٹی نے لاہور کو حکمرانوں کا شوکیس قرار دے دیا

: پنجاب میں فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر کوئی خوش نہیں ، پیپلز پارٹی کے نزدیک لاہور حکمرانوں کا شوکیس ہے جبکہ تحریک انصاف کہتی ہے لاہور کے لیے چھے کھرب باقی پنجاب کے لیے صرف ڈھائی کھرب ، یہ تضاد ، مسائل اور دوریاں پیدا کر رہا ہے ۔

پیپلز پارٹی نے لاہور کو حکمرانوں کا شوکیس قرار دے دیا

لاہور :  پنجاب میں فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر کوئی خوش نہیں ، پیپلز پارٹی کے نزدیک لاہور حکمرانوں کا شوکیس ہے جبکہ تحریک انصاف کہتی ہے لاہور کے لیے چھے کھرب باقی پنجاب کے لیے صرف ڈھائی کھرب ، یہ تضاد ، مسائل اور دوریاں پیدا کر رہا ہے ۔ لاہور حکمرانوں کا شوکیس بن گیا ، بڑے منصوبے چھوٹے شہروں کو بھی دیئے جائیں ، جنوبی ہو یا شمالی پنجاب ، نظرانداز نہ کیا جائے ۔

اپوزیشن رہنما پھٹ پڑے ، پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کہتے ہیں ایک شہر پر خرچ کریں تو رش بھی بڑھے گا ، چھوٹے شہر مزید پس جائیں گے اور دوریاں پیدا ہوں گی ۔ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا کہنا ہے جنوبی پنجاب کے سکولوں میں جانور بندھے ہیں ، ٹوٹیں سڑکیں موت بانٹ رہی ہیں ، پھر بھی فنڈز کاٹ کر لاہور میں لگائے جارہے ہیں ۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے سوال اٹھایا صرف لاہور کے لیے چھے کھرب اور باقی پنجاب کیلئے ڈھائی کھرب ؟ یہ صورت حال پریشان کن ہے ، شہباز حکومت کا فوکس صرف لاہور پر ہے جو درست نہیں ۔