بھارتی شو بگ باس سیزن 11 شلپا شندے نے جیت لیا

بھارتی شو بگ باس سیزن 11 شلپا شندے نے جیت لیا

ممبئی: بھارت کا متنازع شو باگ باس کا سیزن 11 مختلف تنازعات کے بعد اختتام پذیر ہوگیا ہے اور شلپاشندے نے فاتحانہ ٹرافی اپنے نام کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس شو کو نا صرف بھارت بلکہ پاکستان اور دیگر ممالک میں بھی شوق سے دیکھا جاتا ہے اور اس کی وجہ شہرت کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ کے ہیرو سلمان خان ہیں۔

شو کے فائنل کی ٹرافی بھارتی ڈرامہ ’بھابھی جی گھر پر ہیں‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شلپا شندے نے جیت لی اور انہوں نے اپنی ٹرافی سلمان خان اور ایکشن ہیرو اکشے کمار سے وصول کی۔شو کے فائنل میں اداکارہ حنا خان اور شلپا شندے کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا جبکہ آن لائن ووٹنگ اور شو کے پرانے کھلاڑیوں کی مختلف رائے کے بعد شلپا شندے کو فاتح قرار دیدیا گیا۔

شو کی متنازع کھلاڑی اور اپنے بیانات خاص طور پر شاہد آفریدی کے بارے اپنے غیر اخلاقی بیانات کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عرشی خان نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شو کی فاتح کے بارے لکھتے ہوئے کہا کہ شلپا شندے بگ باس سیزن 11 کی فاتح قرار پائی ہیں۔خیال رہے کہ شلپا شندے کو ونر ٹرافی کے ساتھ 44 لاکھ بھارتی روپے کا کیش پرائز بھی دیا گیا۔