ترکی کا مسافر بردار طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا،168 مسافر سوار تھے

ترکی کا مسافر بردار طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا،168 مسافر سوار تھے

استنبول:ترکی کا مسافر بردار ہوائی جہاز خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترک صوبے ترابزون کے ہوائی اڈے پر اترنے والا مسافر طیارہ لینڈنگ کے بعد پھسل گیا،ہوائی جہاز رن وے سے پھسلتا ہوا قریب ہی بحیرہ اسود کے کنارے پر واقع چٹانی علاقے میں معلق ہو کر رہ گیا۔

اس طیارے پر عملے اور مسافروں کی تعداد 168 تھی جن کو بحفاظت نکال لیا گیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیگاسس ایئر لائن کا یہ طیارہ انقرہ سے روانہ ہوا تھا اور اگر طیارہ اس چٹانی علاقے میں معلق نہ ہوتا تو اس کے بحیرہ اسود میں گرنے پر خوفناک حادثہ رونما ہو سکتا تھا جبکہ طیارے کی لینڈنگ کے بعد کے حادثے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔