سری لنکن صدر خواتین کے شراب خریدنے پر دوبارہ پابندی عائد کر دی

سری لنکن صدر خواتین کے شراب خریدنے پر دوبارہ پابندی عائد کر دی

کولمبو: سری لنکا کے صدر نے خواتین کے شراب خریدنے پر دوبارہ پابندی عائد کر دی ہے۔ ایک روز پہلے وزیر خزانہ کی جانب سے خواتین کے شراب خریدنے پر عائدپابندی ہٹا لی گئی تھی ۔ سری لنکن صدر میتھلی پالا سری سینانے وزیر خزانہ کو خواتین کے شراب خریدنے پر پابندی لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ 1979 کا قانون دوبارہ بحال کیا جائے ۔

اِس قانون کے تحت خواتین کسی بھی قسم کی شراب خرید نہیں سکتیں۔کنزیومر رائٹس پروٹیکشن فار نیشنل موومنٹ کی جانب سے وزیر خزانہ پر شراب کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کا الزام لگایا گیا تھا اور ساتھ ہی صدر سے مطالبہ کیا تھا کہ خواتین کے شراب خریدنے پر پابندی عائد کی جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا میں 60 سال میں پہلی بار یہ قانون پاس ہوا تھا کہ 18 سال سے ذیادہ عمر کی لڑکیاں اور خواتین شراب خرید سکتی تھیں۔ ان کو اجازت سری لنکا کہ قانون 1955 کے تحت دی گئی تھی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں