دبئی کے شہری اچانک حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے

دبئی کے شہری اچانک حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے

دبئی:متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو اچانک دبئی کی گلیوں میں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

محمد بن راشد المکتوم جو کہ بغیر کسی پروٹوکول کے اپنے اچانک دوروں کی کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں کو دبئی کے رہائشی اپنے درمیان اس وقت دیکھ کر حیران رہ گئے جب شیخ محمد بن راشد اور ان کے ساتھ نائب صدر،وزیراعظم اور حاکم دبئی شہر کی گلیوں میں ایک عام آدمی کی طرح شہر کا دورہ کررہے تھے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے حکمران کی دبئی کے دورہ کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں شاپنگ کمپلیکس اور دبئی کی گلیوں میں دیکھے جاسکتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شیخ راشد المکتوم اپنے اچانک دورہ کے موقع پر ایک سکول میں گئے تھے جہاں پر انہوں نے ان بچوں سے ملاقات کی جن کا سکول میں پہلا دن تھا۔