ہیملٹن : پاکستان ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ توقعات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے پرفارمنس نہ دینے پر مایوس ہوں، کھلاڑیوں کونیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں اچھا کھیلنا سیکھنا ہو گا.نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم مزید دو میچز میں کامیابی کے لئے بھرپور پریکٹس کر رہی ہے۔ پریکٹس سیشن کے دوران قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیریز کے دو میچز باقی ہیں اور ہم فائٹ بیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مکی آرتھر نے کہا کہ کھلاڑی ابھی متحرک ہیں اور وہ بہتر کھیل سکتے ہیں تاہم مختلف کمبی نیشن آزمانے کا سوچ رہے ہیں جو ٹیم کے لئے بہتر ہو۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو دباؤ سے نکال کر آزادانہ کھیلنے کی ترغیب دے رہے ہیں اور انہیں اعتماد دینے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ اچھا کھیل پیش کرسکیں۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان ٹیم کے خلاف 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں تین -صفر کی واضح برتری حاصل کر لی جبکہ سیریز میں ابھی دو میچز باقی ہیں ۔