نواز شریف کی زیرصدارت (ن) لیگ کا اہم اجلاس جاری

نواز شریف کی زیرصدارت (ن) لیگ کا اہم اجلاس جاری

لاہور: نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی خصوصی طور پر شریک ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نواز شرف سے ملاقات کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، شہباز شریف کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے جہاں ان کی نواز شریف سے اہم ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم اور نواز شریف کے علاوہ صرف شہباز شریف موجود تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ بعد میں یہ ملاقات اجلاس میں تبدیل ہو گئی جس میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی شامل ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ انتخابات کی حکمت عملی اور مسلم لیگ (ن) کے جلسوں پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران بلوچستان میں پیش آنے والی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ 17 جنوری کو عوامی تحریک کے احتجاج سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ 19 جنوری کو گوجرانوالہ میں جلسہ کیا جائے گا جس سے شہباز شریف خطاب کریں گے جب کہ 20 جنوری کو ہری پور کے جلسے سے نواز شریف خطاب کریں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں