قومی کرکٹر محمد عرفان نے امریکی شہریت کی پیشکش ٹھکرا دی

قومی کرکٹر محمد عرفان نے امریکی شہریت کی پیشکش ٹھکرا دی

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے دراز قد فاسٹ باﺅلر محمد عرفان نے امریکی شہریت ٹھکرا دی۔

تفصیلاتکے مطابق محمد عرفان کو امریکی باسکٹ بال ٹیم میںشامل ہونے کی کی پیشکش کی گئی جو کہ کرکٹر نے یہ کہہ کر ٹھکرا دی کہ کرکٹ نہیں چھوڑ سکتا، ہمیشہ اپنے ملک کیلئے کھیلتا رہوں گا اور پاکستان کیلئے جان بھی حاضرہے۔

امریکی باسکٹ بال ٹیم نے قومی کھلاڑی کو ٹیم کا حصہ بننے کے ساتھ ساتھ امریکی شہریت کی بھی پیشکش کی تھی۔یاد رہے کہ محمد عرفان نے پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کی سزا مکمل کرنے کے بعد دوبارہ کرکٹ کھیلنا شروع کر دی ہے اور انہوں نے متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں بھی حصہ لیا ۔