سرفراز احمد پرفارم کرے گا تو ٹیم بھی پرفارم کرے گی :یونس خان

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی  یونس خان نے بھی قومی ٹیم کی کارکردگی پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کپتان کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ یونس خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کپتان پرفارم کرتا ہے تو پوری ٹیم پرفارم کرتی ہے ۔سرفرازاحمد کو خود بھی پرفارم کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ہر طرح کی کنڈیشن میں ایڈجسٹ کرنا پڑے گا ۔

یونس خان نے مزید کہا کہ لوگوں کو ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے ۔یہ ہی ٹیم چیمپینز ٹرافی جیت کر آئی تھی ۔واضح رہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے افسردہ دکھائی دئیے اور انہوں نے کہا کہ دورہ ختم ہونے کے بعد کپتان اور کھلاڑیوں سے اس بارے میں پوچھا جائے گا ۔

یاد رہے کہ یونس خان پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیسٹ سینچریز بھی بنائی ہیں ۔انہوں نے 34 سینچریاں اسکور کی ہیں ۔