تحریک انصاف اس سال اقتدار میں آئے گی، عمران خان کا دعویٰ

تحریک انصاف اس سال اقتدار میں آئے گی، عمران خان کا دعویٰ

کرک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا بدقسمتی سے ملک میں تعلیم کو اہمیت نہیں دی گئی اور ملک کا سب سے بڑا چیلنج نوجوانوں کو تعلیم دینا ہے جبکہ برصغیر میں پاکستان میں تعلیم پر بہت کم پیسہ خرچ کیا جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا تحریک انصاف اس سال اقتدار میں آئے گی جبکہ حکمرانوں نے منی لانڈرنگ کر کے ملک کا پیسا باہر بھجوایا لیکن تحریک انصاف کی حکومت جب آئے گی تو بڑے بڑے پروجیکٹس کے باہر بھیجے گئے پیسے واپس لائیں گے اور بڑے بڑوں کا احتساب کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا مشکل وقت بہتری اور سکھانے کے لیے آتا ہے اور جب آپ کوئی بڑا کام کرنے لگیں گے تو لوگ آپ کو کہیں گے کہ یہ ناممکن ہے۔ ناممکن کا لفظ میں کئی بار سن چکا ہوں مگر میں نے محنت کی جس کی وجہ سے مجھے کامیابی ملی۔

                                                                                                                

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں