کالعدم جماعت الاحرار کے ترجمان نے خود کو فورسز کے حوالے کر دیا

کالعدم جماعت الاحرار کے ترجمان نے خود کو فورسز کے حوالے کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان: ذرائع کے مطابق کالعدم جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کو رضاکارانہ طور پر ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کے حوالے کیا جب کہ اس موقع پر اس کے 2 ساتھی بھی ہمراہ تھے۔

 ذرائع کے مطابق ترجمان کالعدم جماعت الاحرار نے اپنے ہتھیار بھی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کالعدم جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے بھی رضاکارانہ طور پر خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا تھا۔ جماعت الاحرار گروپ 2014 میں عسکریت پسند تنظیم کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی کے بعد عمر خالد خراسانی کی قیادت میں قائم ہوا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں