سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو مسلم لیگ ن کی حکومت میں اہم ذمہ داری ملنےکا امکان

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو مسلم لیگ ن کی حکومت میں اہم ذمہ داری ملنےکا امکان

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، شہبازشریف کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے جہاں ان کی نوازشریف سے اہم ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم اور نوازشریف کے علاوہ صرف شہبازشریف موجود تھے۔ بعد میں یہ ملاقات اجلاس میں تبدیل ہوگئی جس میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی شامل ہوگئے۔تفصیلات کےمطابق  اجلاس میں آئندہ انتخابات کی حکمت عملی اور مسلم لیگ (ن) کے جلسوں پر غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس کے دوران بلوچستان میں پیش آنے والی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ 17 جنوری کو عوامی تحریک کے احتجاج سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا اور اس دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، نوازشریف اور شہبازشریف کی شوکت ترین سے اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں ملک کی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور سابق وزیر خزانہ سے اقتصادی امور پر مشاورت مانگی گئی۔