پانی سے خشکی پر اترنے والے نئے امریکی جنگی جہاز کی جاپان میں تعیناتی

پانی سے خشکی پر اترنے والے نئے امریکی جنگی جہاز کی جاپان میں تعیناتی

واشنگٹن: امریکی بحریہ نے جنوب مغربی جاپان میں پانی سے خشکی پر اترنے والا ایک نیا جنگی بحری جہاز تعینات کر دیا ہے جو ریڈار پر نظر نہ آنے والے جدید ترین ایف 35 بی لڑاکا طیارے لے جا سکتا ہے۔

جاپانی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ واسپ کی تعیناتی، انتہائی جدید ترین اور باصلاحیت حربی اثاثوں کو خطے میں تعینات کرنے کی طویل مدتی کوششوں کا حصہ ہے۔ امریکی بحریہ کے مطابق جہاز کی تعیناتی سے ایف 35 بی طیارے خشکی کے ساتھ ساتھ سمندر میں بھی کارروائیاں انجام دے سکیں گے، جس کا مطلب امریکی حربی صلاحیت میں اضافہ ہے۔ یو ایس ایس واسپ ناگاساکی پریفیکچر   کی ساسیبو بندرگاہ  اتوار کے روز صبح 9 بجے پہنچا ہے، یہ نیا جہاز، پانی سے خشکی پر اترنے والے ایک دوسرے جنگی جہاز یو ایس ایس بونوم ریشار کی جگہ لے گا۔

واسپ تقریباً 250 میٹر لمبا ہے اور اس کا وزن 40 ہزار ٹن سے زائد ہے، اس جہاز پر عملے کے تقریباً 1100 ارکان کے ساتھ ساتھ 1600 میرینز کی گنجائش ہے۔ اس جہاز پر اوسپرے مال بردار طیارے اور پانی و خشکی پر چلنے والی گاڑیاں لے جانے کے لیے تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

جہاز سے ایف 35 بی طیارے پرواز کر سکتے ہیں اور اتر سکتے ہیں۔ یہ طیارے جاپان کے مغربی حصے میں واقع ایواکْونی شہر میں امریکی فوجی اڈے پر تعینات ہیں۔

مصنف کے بارے میں