پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے : سینٹ قائمہ کمیٹی

پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے : سینٹ قائمہ کمیٹی


اسلام آ باد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کے خلاف بیان کی شدید مذمت کی ہے ، بھارتی آرمی چیف کے سرحد پار کرکے پاکستان پر جارحیت کے حوالے سے بیان کا اشتعال انگیز،جارہانہ اور احمقانہ ہے ، پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے، امریکی صدر کی پاکستان کے خلا ف بدنام زمانہ ٹویٹ کے بعد بھارتی آ رمی چیف کا پاکستان کے خلاف بیان کو محض اتفاق قرار نہیں دیا جا سکتا، مودی، ٹرمپ اور بنیامین نتن یاہو نے مسلم مخالف اتحا د قائم کیا ہے جو تعصب پرمبنی ہے ، عالمی برادری اس مسلم مخالف اتحاد کو مسترد کرے،پاکستان کی پارلیمنٹ کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پاک فو ج کے ساتھ کھڑی ہے ،کمیٹی نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ معاملہ عالمی فو رمز پر اٹھائے اور بھارت کے جارحانہ اور مذموم عزائم کو بے نقا ب کرے۔


قرارد اد کے تحت کمیٹی نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کے خلاف بیان کی شدید مذمت کی۔کمیٹی نے بھارتی آرمی چیف کے سرحد پار کرکے پاکستان پر جارحیت کے حوالے سے بیان کا اشتعال انگیز،جارہانہ اور احمقانہ قر ار دیتے ہو ئے کہاکہ پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔بھارت نے 2017میں سب سے زیادہ لائن آ ف کنٹرول کی خلاف ورزیا ں کی ہیں اور سرحد پار سے پاکستان میں دہشت گردی میں ملو ث ہے۔

قراداد میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کی پاکستان کے خلا ف بدنام زمانہ ٹویٹ کے بعد بھارتی آ رمی چیف کا پاکستان کے خلاف بیان کو محض اتفاق قرار نہیں دیا جا سکتا۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو بھارت کے دورے پر ہیں اور مودی، ٹرمپ اور بنیامین نتن یاہو مسلم مخالف اتحا د قائم کیا ہے جو تعصب مبنی ہے ۔ عالمی برادری اس مسلم اتحاد کو مسترد کرے۔پاکستان کی پارلیمنٹ کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پاک فو ج کے ساتھ کھڑی ہے ۔کمیٹی نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ معاملہ عالمی فو رمز پر اٹھائے اور بھارت کے جارحانہ اور مذموم عزائم کو بے نقا ب کرے۔