بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات خطے کا امن متاثر کر دیں گے: چینی وزیرخارجہ

بیجنگ : پاکستان کی حمایت اور بھارتی آرمی چیف کے پاگل پن کا جواب دینے چین میدان میں اتر آیا.بھارتی آرمی چیف کے احمقانہ بیان پر چین کا شدید ردِ عمل سامنے آ گیا. چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات خطے کا امن متاثر کر دیں گے .چین کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ایسی بڑھکوں سے سرحدوں پر بے سکونی میں اضافہ ہو گا.

یاد رہے کہ کچھ دن قبل بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ  پاکستان کو تکلیف کا احساس دلاتے رہنا ہماری پالیسی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کستان دہشت گردوں کو ٹشو پیپر کے طور پر استعمال کرکے پھینک دیتا ہے لیکن بھارتی فوج نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان کو بھی تکلیف کا احساس دلایا جاتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ جوہری ، کیمیائی، حیاتیاتی اور تابکار ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی اب حقیقت کا روپ دھار چکی ہے، آئندہ جنگ جیتنے کے لیے فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنا ہوگا۔