بھارت دہشت گردی کیخلاف جنگ سے توجہ نہیں ہٹا سکتا : خرم دستگیر

بھارت دہشت گردی کیخلاف جنگ سے توجہ نہیں ہٹا سکتا : خرم دستگیر


اسلام آباد:وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر مصروف رکھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں توجہ نہیں ہٹا سکتا، ہم دہشت گردوں کو مار بھگا سکتے ہیں تو بھارتی اشتعال انگیزیوں سے بھی نمٹنا جانتے ہیں۔


وزیردفاع خرم دستگیر نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی۔وزیر دفاع نے 4فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ بھارت ایل او سی پر مصروف رکھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ سے توجہ نہیں ہٹا سکتا، ہم دہشت گردوں کو مار بھگا سکتے ہیں تو بھارتی اشتعال انگیزیوں سے بھی نمٹنا جانتے ہیں، پاک فوج کے شانہ بشانہ پوری قوم ہے، ہمارے جوانوں کے حوصلے جواں ہیں۔