شان مسعود قومی ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ میں جگہ بنانے کیلئےپرعزم

شان مسعود قومی ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ میں جگہ بنانے کیلئےپرعزم

لاہور: نیشنل ون ڈے کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود اب پاکستان ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ بنانا چاہتے ہیں ۔شان مسعود کا کہنا ہے کہ وہ ہر فارمیٹ کیلئے خود کو تیار کررہے ہیں۔


ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود ڈومسٹک سیزن میں نئے روپ میں نظر آئے۔انہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی چھ اننگز میں 53کی اوسط سے 265 رنز بنائے۔نیشنل ون ڈے کپ میں سب سے زیادہ نو اننگز میں 632 رنز بنائے ۔جس میں 3 سینچریاں اور 4 نصف سنچریاں شامل ہیں۔شان مسعود کا کہنا ہے کہ وہ ہر فارمیٹ کیلئے خود کو تیار کررہے ہیں ۔شان مسعود کا کہنا ہے سابق کپتان یونس خان کی ٹپس کی وجہ سے چھوٹے فارمیٹ کی کرکٹ میں بھی بہتری آئی۔