قصور جیسے واقعات کی مستقل بنیادوں پر روک تھام ضروری ہے : بلاول بھٹو

قصور جیسے واقعات کی مستقل بنیادوں پر روک تھام ضروری ہے : بلاول بھٹو


کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قصور جیسے واقعات کی مستقل بنیادوں پر روک تھام ضروری ہے، بچوں کا تحفظ ایک قومی مسئلہ ہے، ذاتی یا صوبائی نہیں، سندھ حکومت نے بچوں کے تحفظ کیلئے چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ پاس کیا، تعلیم کے ذریعے بچوں کو محفظ کیا جا سکتا ہے، بچوں کے معاملے سے متعلق آگاہی دینے کا پروگرام بھی زیر غور ہے۔


پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ زینب کے واقعے سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی، سب پاکستانی سوچتے ہیں کہ پاکستانیوں کو کیسے محفوظ رکھیں، سندھ حکومت نے بچوں کے تحفظ کیلئے چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ پاس کیا، بچوں کا تحفظ ایک قومی مسئلہ ہے ذاتی یا صوبائی نہیں،بچوں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے، سندھ حکومت بچوں کے تحفظ سے متعلق اقدامات کر رہی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے معاملے سے متعلق آگاہی دینے کا پروگرام زیر غور ہے، قصور جیسے واقعات کی مستقل بنیادوں پر روک تھام ضروری ہ، پہلے بولنے سے ڈرتے تھے، اب نہ بولے تو ڈر لگتا ہے، سندھ حکومت نے کئی سال پہلے اس پروگرام کو شروع کیا تھا، تعلیم کے ذریعے بچوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے، پاکستان میں قصور جیسے واقعات جگہ جگہ ہو رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ کچھ چیزوں کو نصاب میں شامل کریں۔