چین میں دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کی خصوصیات جانئے

چین میں دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کی خصوصیات جانئے


بیجنگ : شنگھائی ٹاور چین کی بلند ترین اوردنیا کی دوسری بلند تر عمارت ہے، یہ عمارت 632میٹر بلند ہے جبکہ اس کے زمین پر 127منزلیں ہیں


تفصیلات کے مطابق اس عمارت کی تعمیر کا کام 2008ء میں شروع کیا گیا تھا ،یہ بذات خود ایک شہر کی حیثیت رکھتا ہے ، اس کے نو ورٹیکل زون ہیں جو بارہ سے پندہ منزلوں پر مشتمل ہیں ،ٹاور کو مختلف زونوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، عمارت کی تعمیر میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ یہ زبردست طوفانوں کا دباؤ برداشت کر سکے جو کہ اس علاقے میں معمول ہے ۔


ماہرین نے ہوا کا دباؤ چوبیس فیصد کم کر دیا ہے جس سے اخراجات میں بھی58ملین ڈالر کی کمی ہوئی ہے، عمارت شاندار طرز تعمیر کا نمونہ ہے جسے دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد روزانہ آتی ہے ۔