پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی میں وزیر اعظم کا کردار باعث تشویش ہے : فواد چوہدری

پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی میں وزیر اعظم کا کردار باعث تشویش ہے : فواد چوہدری


اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی میں وزیراعظم کا کردار باعث تشویش ہے‘ وزیراعظم کے ذریعے حدیبیہ کیس کو الجھانے کی کوشش قوم کو قبول نہیں‘ چیئرمین نیب کو پراسیکیوشن برانچ کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پیر کو حدیبیہ پیپر ملز کیس پر نیب کی جانب سے نظر ثانی کی درخواست کا پاکستان تحریک انصاف نے خیر مقدم کیا۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے چیئرمین نیب قومی اہمیت کے حامل مقدمے کی خود نگرانی کریں گے۔ چیئرمین نیب کو پراسیکیوشن برانچ کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ حدیبیہ کیس پر کارروائی کے دوران اہم قانونی نکات کی وضاحت ضروری ہے۔ قوم کی نظریں اربوں روپے کی من لانڈرنگ سے جڑے اس مقدمے پر لگی ہوئی ہیں۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی میں وزیراعظم کا کردار باعث تشویش ہے۔ وزیراعظم کے ذریعے مقدمے کو الجھانے کی کوشش قوم کو کسی طور پر گوارا نہیں ہے۔