پنجابی فلموں میں کام کرنے سے خوفزدہ نہیں ہوں: فواد خان

پنجابی فلموں میں کام کرنے سے خوفزدہ نہیں ہوں: فواد خان


لاہور:فلم سٹار فواد خان نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں میں کام کر نے سے خوفزدہ نہیں ہوں اگر کسی اچھی فلم میں موقعہ ملے گا تو ضرور کام کروں گا ‘مجھے پاکستانی فلم انڈسڑی سے بہت زیادہ محبت ہے ۔


اپنے ایک انٹرویو میں فلم سٹار فواد خان نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کی مضبوطی میں پنجابی فلموں کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے اور اگر مجھے بھی پنجابی فلموں میں کام کر نے کا موقعہ ملا تو ضرورکام کروں گا کیونکہ مجھے بھی پاکستانی فلم انڈسڑی اور اسکی ترقی سے بہت محبت ہے ۔