محبت اور شادی، کنگنا رناوت نے خاموشی توڑ دی

محبت اور شادی، کنگنا رناوت نے خاموشی توڑ دی

ممبئی :اداکارہ کنگنا رناوت گزشتہ 2 سال سے انڈسٹری کے مرد اداکاروں سے الجھنے کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں۔ تاہم اب کنگنا رناوٹ کے رویے میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔

حال ہی میں کنگنا رناوٹ سٹار ورلڈ پر نشر ہونے والے ریئلٹی شو ’انڈیا نیکسٹ سپر اسٹارز‘ میں شامل ہوئیں، جس میں کرن جوہراور روہت شیٹی بھی شامل ہوئے۔ پروگرام کے سیٹ پر کنگنا نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اپنی محبت اور شادی سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے واضح کیا کہ وہ فوری طور پر شادی نہیں کرنے والی۔

کنگنا نے واضح کیا کہ وہ ابھی 30 سال کی بھی نہیں ہوئیں، اور نہ ہی وہ فوری طور پر شادی کرنے والی ہیں۔