ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا،محکمہ موسمیات
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لاہور: ملک کے بیشتر شہروں میں سردی کی شدت برقرار ہے اور یخ بستہ ہواؤں سے میدانی علاقوں کے ٹھٹھرنے لگے ہیں ۔

پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، شدید برفباری کے باعث سیاچن میں پارہ منفی 37 خنجراب میں منفی 35 تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق،ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا۔جبکہ لاہور میں آج ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ملک کے سیاحتی مقام مری میں درجہ حرارت صفر سے نیچے رہا اور برف باری بھی ہوتی رہی ہے ۔ سیاحوں کی بڑی تعداد نے برف باری کا لطف اٹھانے کے لیے مری کا رخ کر لیا ہے ۔

جبکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں خشک سردی کا راج ہے ۔خشک سردی کی وجہ شہریوں کی بڑی تعداد خصوصاََ بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ۔ ماہرین نے خشک سردی سے بچنے کا ہدایات جاری کر دی ہیں ۔