جدہ :سعودی پاکستانی مشترکہ تجارتی مشن کا 2روزہ اجلاس

جدہ :سعودی پاکستانی مشترکہ تجارتی مشن کا 2روزہ اجلاس
کیپشن: نیو نیوز سکرین گریب ۔۔۔فوٹؤ

سعودی پاکستانی مشترکہ تجارتی مشن کا 2روزہ اجلاس جدہ میں ہوا ۔ 36 پاکستانی اور 80 سعودی غذائی اور تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندوں نے دو طرفہ تجارت بڑھانے کے مواقع پر مذاکرات کئے.

تفصیلات کے مطابق سعودی برآمدی فروغ اتھارٹی "سیڈا ک"ے سیکرٹری جنرل صالح السلمی نے تقریب سے خطاب میں کہا ۔پاک سعودی دو طرفہ تجارت میں اضافے کی گنجائش موجود ہے۔

 انہوں نے کہا  پاکستان، وسطی ایشیائی ممالک تک سعودی برآمدات براہ راست پہنچانے کا ایک اہم راستہ ہے۔ دیگر راستوں سے پہنچنا مشکل اور مہنگا ہے۔سعودی ڈپٹی وزیر برائے توانائی ، صنعت اور معدنی وسائل، عبدالعزیز العبد الکریم نے اپنے خطاب میں

پاکستان کمپنیوں کو اپنی پوری حمایت کا یقین دلایا اور بتایا کہ دونوں ممالک کے تجارتی مشن دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔ پاکستانی وفد آج مختلف فیکٹریوں کا دورہ کرےگا۔