اپوزیشن کا واک آؤٹ حکومت پر دباؤ ڈال کر این آر او لینے کیلئے ہے، وزیراعظم

اپوزیشن کا واک آؤٹ حکومت پر دباؤ ڈال کر این آر او لینے کیلئے ہے، وزیراعظم
کیپشن: ہر سال پارلیمنٹ پر عوام کے ٹیکس کے کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں، وزیراعظم۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے اپوزیشن کا واک آؤٹ حکومت پر دباؤ ڈال کر این آر او لینے کے لیے ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ہر سال پارلیمنٹ پر عوام کے ٹیکس کے کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں اور اپوزیشن کی جانب سے اجلاس سے ایک اور واک آؤٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اپوزیشن صرف یہی کر سکتی ہے۔

54f4cb4a6aff1685fdc4e7f1990e06c2

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات حکومت پر دباؤ ڈالنے اور این آر او لینے کے لیے ہیں اس طرح کرپشن کے خلاف احتساب کو نہیں روکا جا سکتا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب کے مقدمات تحریک انصاف کے بنائے ہوئے نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ اپوزیشن نے گزشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا تھا۔