لاہور: پاکستان فلم اور تھیٹر کی نامور اداکارہ دیدار دوسرے بیٹے کی ماں بن گئی ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق لاہور کے نجی ہسپتال میں انہوں نے بیٹے کو جنم دیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہناہے کہ زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں ۔
اداکارہ کے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خبر سن کر فنکار برادری نے انہیں مبارک باد دی ہے ۔ واضح رہے کہ اداکارہ کے پہلے بیٹے کی عمر تین سال ہے اوردیدار نے ضلع حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے حمزہ بھٹی سے شادی کی تھی ۔