ایڈیلیڈ: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شان مارش کے 131 رنز کی بدولت بھارت کوو مقررہ 50 اوورز میں جیت کیلئے 299 رنز کا ہدف دیا ۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے ایک بار پھر سنچری اسکور کی ۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے یہ ان کی 29ویں سنچری تھی ۔بھارت نے آخری اوور میں ہدف کا تعاقب کامیابی سے کر لیا ۔