آگے بڑھنے کیلئے قومی سطح پر اتفاق ناگزیر ہے: شاہ محمود قریشی

آگے بڑھنے کیلئے قومی سطح پر اتفاق ناگزیر ہے: شاہ محمود قریشی
کیپشن: فوٹو فائل

ملتان:پاکستان کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ملکی مسائل کے حل کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی درکار ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ پاکستان کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ملکی مسائل کے حل کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی درکار ہے۔ ہندوستان نے آبادی کے تناسب سے پنجاب کو 3 حصوں میں تقسیم کیا۔ماضی میں جنوبی پنجاب کے مسائل کو نظرانداز کیاجاتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سابق سفارتکار عالمی شہرت کے حامل ہیں،استفادہ کریں گے۔خارجہ پالیسی کیلئے ماہرین کی سفارشات پر عمل کریں گے۔مؤثر خارجہ پالیسی کیلئے ایک لائحہ عمل کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ریٹائرڈ خارجہ سیکرٹریز سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔آگے بڑھنے کیلئے قومی سطح پر اتفاق ناگزیر ہے۔