اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہو گیا ، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہو گیا ، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد ہوگیا اور حکومت کیخلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کر لیا

آج اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا اجلاس اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر میں ہوا جس میں  ملک کی معاشی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کو معاشی امور پر ٹف ٹائم دیا جائے گا ۔اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو ، خورشید شاہ، نوید قمر اور شیری رحمان شریک ہوئے،، ان کے علاوہ رانا تنویر، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثناءاللہ اور سینیٹر پرویز رشید بھی موجود تھے۔



اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن ارکان کیلئے وہ الفاظ استعال ہوتے ہیں جو دہرائے بھی نہیں جا سکتے۔

سابق صدر آصف زرداری نے بھی اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد کی تصدیق کر دی۔ادھر اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میںاختر مینگل کے نمائندوں آغا حسن اور حاجی ہاشم کی شرکت سےحکومتی اتحاد میں پہلی دراڑ بھی سامنے آگئی۔