بلاول بھٹو نے این آر او اور عمران خان کا بڑا جھوٹ بے نقاب کر دیا

بلاول بھٹو نے این آر او اور عمران خان کا بڑا جھوٹ بے نقاب کر دیا
کیپشن: Image Source : Facebook

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی کےلئے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع بل کی حمایت مشکل ہوگی‘ ہم نے این آر او مانگا اور نہ ہمیں چاہیے‘ عمران خان کو کیا پتہ پارلیمنٹ میں کیا ہو رہا ہے۔

منگل کو اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ این آر او مانگا اور نہ ہمیں چاہیے، عمران خان خود ایوان میں آتے نہیں، ان کو کیا پتہ پارلیمان میں کیا ہورہا ہے، عمران خان نے دعوی کیا تھا کہ وہ پہلے وزیراعظم ہوں گے جو ہر بدھ کو آکر اپوزیشن کے سوالات کے جواب دیں گے‘ ان کا یہ دعوی بھی جھوٹا نکلا، عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کسی نے فوجی عدالتوں کے معاملے پر ہم سے رابطہ نہیں کیا ‘تاہم پیپلزپارٹی کو فوجی عدالتوں سے متعلق بل کی حمایت مشکل ہوگی۔