اگر آپ سیاسی لیڈر ہیں تو اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب دیں ، وزیراعظم عمران خان

اگر آپ سیاسی لیڈر ہیں تو اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب دیں ، وزیراعظم عمران خان
کیپشن: فوٹو بشکریہ عمران خان آفیشل ٹوئٹر

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سےنیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کےشرکاءنے ملاقات کی جس میں شرکاءنےقومی نوعیت کےمعاملات اور صوبے کےعوام کو درپیش مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

شرکاء سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کی فکر نہیں کی گئی۔بلوچستان معدنی وسائل سےمالامال ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سےبلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گیبلوچستان میں پینےکےپانی کی کمی دورکرنےکےلیےمختلف تجاویززیرغورہیں اور  نوکریوں  میں بلوچستان کےکوٹےپرعمل درآمدیقینی بنایاجائےگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریاست مدینہ کے اصولوں کی بنیاد پر مسلمانوں نے نہایت کم عرصے میں دنیا کی امامت سنبھال لی۔اگر دیکھیں تو پاکستان میں بھی یہ چیز نظر آتی ہے کہ طاقتور اور کمزور کے لئے مختلف قوانین ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ آپ اگر سیاسی لیڈر ہیں تو آپ پر فرض ہو جاتا ہے کہ آپ اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب دیں۔