عائزہ خان نے 29 ویں سالگرہ منائی ،خوبصورت تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کر دیں

عائزہ خان نے 29 ویں سالگرہ منائی ،خوبصورت تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کر دیں

کراچی:اداکارہ عائزہ خان نے اپنی 29 ویں سالگرہ منائی اس موقع پر عائزہ نے چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

پاکستان ڈراما انڈسٹری کی موجودہ دورکی کامیاب ترین اداکارہ عائزہ خان نے اپنی 29 ویں سالگرہ منائی اور اس سلسلے میں گزشتہ رات 12 بجتے ہی عائزہ نے اپنی فیملی کے ساتھ سالگرہ مناتے ہوئے چند تصاویرشیئرکیں۔

تصاویر میں عائزہ اپنے شوہر دانش تیمور اور دونوں بچوں حورین اور رایان کے ساتھ بے حد خوش نظر آرہی تھیں جبکہ ان کے آس پاس گلاب کے پھول نظر آرہے تھے۔عائزہ خان نے دانش کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے بھی تصاویر شیئر کیں۔عائزہ خان 15 جنوری 1991 کوپیدا ہوئی تھیں۔

گزشتہ برس عائزہ خان کے لیے بہت خوش قسمت ثابت ہوا جس کا اظہار وہ پہلے بھی کرچکی ہیں۔عائزہ خان ان دنوں پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ”میرے پاس تم ہو“ میں مہوش کا مرکزی کردارنبھارہی ہیں اور اس ڈرامے نے عائزہ خان کو پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں لا کھڑا کیا ہے۔