ق لیگ نے حکومتی  کمیٹی سے تحریری معاہدےپر عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا

ق لیگ نے حکومتی  کمیٹی سے تحریری معاہدےپر عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا
Image Source: File Photo

لاہور: ق لیگ نے حکومتی  کمیٹی کو تحریری معاہدے کی کاپی فراہم کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تسلیم کیا ہے کہ ق لیگ کیساتھ حکومت کا تحریری معاہدہ ہوا ہے۔چیف سیکرٹری اور آئی جی کو ق لیگ سے ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ مسلم لیگ ق ہماری قابل اعتماد اتحادی جماعت ہے، اس کے ساتھ کیے وعدے پورے کریں گے۔

خیال رہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے مسلم لیگ ق کے وفد سے ملاقات اہم ملاقات کی۔ حکومتی وفد میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک جبکہ مسلم لیگ ق کے وفد میں طارق بشیر چیمہ، مونس الہیٰ اور چودھری سالک شریک تھے۔

چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان اور آئی جی پنجاب شعیب دستگیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس میٹنگ میں پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ق لیگی وفد نے اپنے مسائل حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھے۔