اتحادیوں کے تما م تحفظات دور کیے جائیں گے، چودھری محمد سرور

اتحادیوں کے تما م تحفظات دور کیے جائیں گے، چودھری محمد سرور
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ اتحادیوں کی ناراضی سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ، گورنر پنجاب چودھری محمد سرورنے کہا ہے کہ  ان ہاؤس تبدیلی کے خواب دیکھنے والوں کو مایوسی کے سوائے کچھ نہیں ملے گا۔

اپوزیشن پہلے دن سے ہی حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھ رہی ہے، ان کے تمام پلان پہلے بھی فلاپ ہوئے، اب بھی ایسا ہی ہوگا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ حکومت معیشت سمیت ہر میدان میں کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ اتحادیوں کے اختلافات ہوتے رہتے ہیں جو جمہوریت کا حسن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شوکت بسرا، اوورسیز پاکستانی راحت راؤ اور دیگر کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں کے وفد سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹیم اتحادی جماعتوں کیساتھ رابطوں میں ہے، ان سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ انشا اللہ جلد اتحادیوں کے تحفظات دور ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے خاتمے کا دیکھنے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کا ہی سامنا کرنا پڑیگا۔ عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا۔ آئینی مدت پوری کرنا ہمارا آئینی اور جمہوری حق بھی ہے۔