بشریٰ بی بی میرے لئے والدہ سے بڑھ کر ہیں، نور بخاری

Bushra Bibi is more important to me than her mother, Noor Bukhari
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: سابق اداکارہ نور بخاری نے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور اپنے تعلق کو بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میرے لئے ماں سے بڑھ کر ہیں۔

نور بخاری نے اس بات کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔ دراصل ایک مداح نے ان سے سوال پوچھا تھا کہ ان کا وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیساتھ کس قسم کا رشتہ ہے؟

اس کا جواب دیتے ہوئے نور بخاری نے لکھا کہ ان کا درجہ میرے لئے اپنی والدہ سے بڑھ کر ہے۔

خیال رہے کہ نور بخاری کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کی اہم اداکاروں میں ہوتا تھا لیکن انہوں نے شہرت کی بلندیوں پر ہی اپنے شعبے کو خیرباد کہتے ہوئے اس سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

نور بخاری نے شوبز چھوڑنے کے بعد اپنی شخصیت کو ہی تبدیل کر لیا ہے اور مذہبی تعلیمات پر پوری طرح عملدرآمد کرتے ہوئے دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرتی نظر آتی ہیں۔ دین کے اس سفر میں وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ نے قدم قدم پر ان کی رہنمائی فرمائی۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ نور بخاری اپنے سابق شوہر عون چودھری کے سات دوبارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکی ہیں۔ اس سے قبل وہ مشہور گلوکار ولی حامد خان کے عقد میں تھیں تاہم گھریلو ناچاقیوں کی وجہ سے انہوں نے ان سے طلاق لے لی تھی۔

خیال رہے کہ نور بخاری کی پہلی شادی میں وکرم نامی تاجر سے ہوئی تھی لیکن ان میں جلد طلاق ہوگئی۔ اس کے انہوں نے فاروق مینگل سے شادی کی جو پہلی کی طرح ناکام رہی۔ اس کے بعد سابق اداکارہ نے پی ٹی آئی رہنما عون چودھری کو اپنا ہم سفر بنایا لیکن چند ماہ بعد ہی دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لیں، اس کے بعد وہ ولی حامد خان کے عقد میں آئیں۔