پاکستان نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنالی 

پاکستان نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنالی 

اسلام آباد: پاکستان نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنا لی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈٰیا ایپلی کیشن سمارٹ آفس  تیار کرے کی تصدیق کی ۔ انہوں نے کہا کہ نئی ایپ تجربات کے مراحل سے گزررہی ہے ،پہلے مرحلے میں یہ سرکار افسران و ملازمین سمارٹ آفس کی ایپ استعمال کریں گے ۔

توقع ہے کہ جون 2021 تک سمارٹ آفس کے نام سے ایپلی کیشن لانچ کردیں گے تاہم یہ آزمائشی بنیاوں پر ہوگی ۔ وفاقی وزیرکا کہناتھاکہ اسی طرز کی دوسری ایپلی کیشن کسی دوسرے نام سے عام پاکستانی صارفین کے لیے لانچ کریں گے ، نئی ایپ کا ڈیٹا ،کمیونیکیشن اور ریکارڈ مکمل محفوظ ہوگا۔