پی ڈی ایم والے امن و امان خراب کریں گے تو قانون حرکت میں آئے گا، شیخ رشید

پی ڈی ایم والے امن و امان خراب کریں گے تو قانون حرکت میں آئے گا، شیخ رشید
کیپشن: پی ڈی ایم والے امن و امان خراب کریں گے تو قانون حرکت میں آئے گا، شیخ رشید
سورس: فائل فوٹو

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا اپوزیشن کے احتجاج میں حکومت کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی لیکن اجازت دینے کا مطلب کھلی چھوٹ نہیں کیونکہ اگر یہ امن و امان خراب کریں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا پی ڈی ایم والے استفے نہیں دیں گے لیکن سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی قیادت سے ہمیں ڈر نہیں ہے اور مولانا فضل الرحمان پانچ اوورز کا میچ کھیلنا چاہتے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ 

شیخ رشید نے کہا پی ڈی ایم والے جیسا کریں گے وہ ویسا بھریں گے جبکہ کوئی سیاستدان انتشار اور خلفشار نہیں چاہتا بلکہ ملک کیلئے آئین اور قانون کا احترام کریں۔ 

خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے 31 جنوری تک مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔